مقبوضہ کشمیر سے ایک مرتبہ پھرپی آئی اے سے مشابہ غبارہ ملنے پر بھارتی میڈیا بوکھلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی میڈ یا پر ایک خبر چل رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے پاکستانی ائیر لائنز کے طیارے سے مشابہ غبارہ ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی ‘نے ٹوئٹر پر دو تصویریں شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیتوں میں ایک غبارہ موجود جو پی آئی اے کے طیارے جیسا ہے۔ان تصویروں کے ساتھ بتا یا گیا کہ بھارتی پولیس کو یہ غبارہ مقبوضہ جموں کے علاقے کناچک سے ملاہے ۔
An aircraft-shaped balloon with 'PIA' written on it, recovered by J&K Police in Kanachak area of Jammu.
— ANI (@ANI) March 29, 2021
This is the third such instance, similar balloons were recovered by Police on March 10th & 16th, in Sotra Chak village of Hiranagar sector & Bhalwal area of Jammu respectively pic.twitter.com/2sITR1MKhU
یا د رہے کہ پی آئی اے کے طیارے سے مشابہ غبارہ ملنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ،اس سے قبل 10مارچ کو مقبوضہ جموں کے ہرینگر سیکٹر اور 16مارچ کو بھلوال سیکٹر پر بھی اس طرح کے غبارے پائے گئے تھے۔ جس پر بھارتی میڈیا نے کئی طرح کے منفی اور من گھڑت شو شے چھوڑ ے اور اب حالیہ واقعہ کو بھی جواز بنا کر افواہوں کا باز ار گرم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،جنرل باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کادورہ بھی کیا