مشہور کمپنی کے جوتوں کی تیاری میں انسانی خون شامل کئے جانے کا انکشاف

Mar 30, 2021 | 23:16:PM

 (24 نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی ایک کمپنی نے جوتے سے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے انسانی خون کے قطرے کو ان میں شامل کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کمپنی پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے نائیک نے یہ موقف اپنایا کہ نیو یارک کی اس کمپنی نے نائیک کے ٹریڈ مارک کو اپنے جوتے پر استعمال کیا ہے۔ 
جن جوتوں کو کمپنی نے شیطانی قرار دیا ہے وہ نائیک کے ایئر میکس 97 کی طرح کا ہے، جس کے تلے (Sole) میں انک بھری ہوئی ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایک قطرہ انسانی خون کا بھی ہے۔
 یہ جوتے فی جوڑی تقریباً ایک ہزار 18 امریکی ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔ ادھر نائیک نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ اس کا ’شیطانی جوتے‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس جوتے کو بنانے کے لیے نیویارک کی کمپنی نے اس سے اجازت نہیں لی۔ متنازع جوتے پر نائیک کے ٹریڈ مارک کی وجہ سے عام لوگوں میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ یہ جوتے بنانے کی اجازت کمپنی نے دی ہے، اور اسی وجہ سے نائیک کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری مراد علی شاہ کے فین ۔۔تعریف پہ تعریف

مزیدخبریں