چودھری پرویز الٰہی کا مریم نواز سے متعلق بیان۔ ن لیگ کا ردعمل آگیا

Mar 30, 2022 | 10:39:AM
چودھری پرویز الٰہی کا مریم نواز سے متعلق بیان۔ ن لیگ کا ردعمل آگیا
کیپشن: مریم نواز ,چودھری پرویز الٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے چودھری پرویز الٰہی کے مریم نواز سے متعلق  بیان کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ   چودھری پرویز الٰہی کا مریم نوازشریف کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں، ’10 بندے والی پارٹی‘  کی بات بے بنیاد ہے ، اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چودھری پرویز الہی کو پیشکش کی جائے ، اپوزیشن کی اس پیشکش کے برعکس یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

خیال رہے کہ  پرویز الٰہی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف 35 سال بعد ہمارے گھرآئے، شہباز شریف کی ہم سے کہی گئی باتوں کی  مریم نواز کےکیمپ میں  مخالفت ہوئی۔ لیگی نائب صدر کا کیمپ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائریکٹ کیمپ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا، ن لیگ ہمیں صرف  تین سے چار ماہ کیلئے وزارت اعلیٰ دینا  چاہ رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ