طلبا  تیاری پکڑیں۔ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ  کی ڈیٹ شیٹ جاری

Mar 30, 2022 | 11:20:AM

(24 نیوز) پنجاب کے 36 اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔

 پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے, تیسری، چوتھی اور پانچویں جماعت کا امتحان 18 اپریل سے لیا جائے گا۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پیپر انگریزی کا لیا جائے گا، 19 اپریل کو اُردو، 20 اپریل کوحساب کا پیپر لیا جائے گا، 21 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام فائنل کرلیا

امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ رکھا گیا ہے،امتحان صرف اور صرف پنجاب مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کےقریبی ساتھی نےاہم اعلان کردیا

مزیدخبریں