قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

Mar 30, 2022 | 11:47:AM
 قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: قومی اسمبلی اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتمادپر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر بحث کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام فائنل کرلیا

  یاد رہےکہ 28 مارچ کو قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا تھا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی،تحریک عدم اعتماد پیش ہونے  کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کےقریبی ساتھی نےاہم اعلان کردیا