خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ۔انتظامات مکمل

Mar 30, 2022 | 12:07:PM

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، انتخابات کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کر لیے،صوبہ بھر میں 1500 سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے ، یاد رہے اس دوران پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، مجموعی طور پر سکیورٹی کے لئے پولیس کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔انتخابی مواد کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل اور بیلٹ بکس کی واپسی تک فول پروف سیکورٹی پلان مرتب دیاگیا ہے۔

واضح رہے خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع جن میں مالاکنڈ۔ ہزارہ ریجن، کوہستان اپر و لوئر چترال اور وزیرستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 6176 پولنگ سٹیشنز میں سے 1609 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر54 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:    خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی حیران کن ویڈیو وائرل

مزیدخبریں