وزیراعظم اکثریت کھو بیٹھے۔قومی اسمبلی میں نمبر گیم پلٹ گئی

Mar 30, 2022 | 12:11:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی۔

  مسلم لیگ ق کے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 171 اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 170 بن رہی تھی جبکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے لیے 172 اراکین پورے کرنے تھے تاہم کل  رات ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک بار پھر اپوزیشن کے حق میں چلی گئی جس کے بعد ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن کے ساتھ جانے کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

 ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد عمران خان حکومت کا قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں نمبر 177 تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کےقریبی ساتھی نےاہم اعلان کردیا

مزیدخبریں