وزیر اعلیٰ مستعفی۔ رمضان بازار وں کاقیام کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے پر رمضان بازاروں میں 8ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کی سمری لاپتہ ہوگئی۔
رمضان بازاروں کے اخراجات اور سبسڈی کے اجراءکےلئے ڈپٹی کمشنرز نے اعلیٰ افسروں سے درخواست کردی۔ صوبہ بھر میں 318 رمضان بازار کاقیام کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ بڑھنے لگا۔
لاہور میں تاحال 32رمضان بازاروں میں فیئرپرائس شاپس فعال نہ ہو سکیں۔ صوبائی کابینہ نے رمضان بازار لگانے کیلئے آٹھ ارب کی سبسٹڈی دینے کی منظوری دی تھی ،رمضان بازاروں میں گھی،دالیں سبزیاں سمیت مارکیٹ کمیٹیوں کی سستی سبزیاں و پھل کے فنڈز تا حال جاری نہ ہو سکے، رمضان بازارکیلئےفنڈز جاری کرنے کاکام رک گیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کی ڈپٹی کمشنرز بھی پریشان ہیں۔صوبہ بھر میں رمضان بازار لگانے کاکام شروع کردیا گیا لیکن فنڈز جاری نہیں ہونگے تو ادائیگیاں کیسے کریں گے، ڈی سیز نے سیکرٹری انڈسڑیز سے گزارشات کردیں۔