عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے کے لیے عالمی انویسٹمنٹ ہوئی لیکن سازشیوں کو ناکامی ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ہٹانے کے لیے عالمی ناکام ہوگی، میری دعا ہے کہ اپوزیشن بندے پورے نہ کرسکے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے، چوہدری شجاعت کا ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا، ق لیگ ہمارے ساتھ آچکی خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی آجائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 تاریخ سے ہوگی تاہم ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا، بعض لوگ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں اور بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں، قوم عمران خان کے ساتھ ہے یہ بات تو جلسے سے ثابت ہوگئی، امید ہے عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استفعی پر وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر جلد ان کا استعفی منظور ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیں گے، عثمان بزدار نے تعمیری کام کیے، وزیر اعلی پنجاب نے جاتے جاتے راولپنڈی میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنڈی والے پاکستان کے حالات کو بخوبی سمجھتے ہیں، اگر انہوں نے غیر جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، یہ بات ٹھیک نہیں کہ ہر بات ہم پنڈی والوں پر ڈال دیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام فائنل کرلیا
شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ جو لوگ اس مشکل صورت حال میں آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے لیکن ان سب کو ٹھڈا مار دینا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سیاسی گندے نالی کے کیڑے چند روپوں کی خاطر بک رہے ہیں اور مال ان کی کمزوری ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں، ان لوگوں نے معمر قذافی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں دو حلقوں کی سیاست کرتا ہوں اور جتنی ہمت و طاقت رہ گئی ہے، اس میں اللہ کے بعد عمران خان کا ساتھ دوں گا اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے لیے سیاست کی ہے۔