بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والی ایشیائی کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،اس کے ساتھ وہ مجموعی طور پر صرف ایک اننگز کے فرق کے ساتھ کم سے کم اننگز میں 0یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
تیز ترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹر ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 81 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جب بابر اعظم نے اپنی 82ویں اننگز میں 15واں رنز لیا تو اس وقت انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
واضح رہے کہ چار ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بابر اعظم 15ویں کھلاڑی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے یہاں تک پہنچنے کے لیے 110 اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم کو 3 ہزار سے 4 ہزار رنز کرنے کےلیے صرف 14 اننگز کا سہارا لینا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا