وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو بڑا ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے بعد فیصل واوڈا آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور حکومتی وفد کے ہمراہ آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
ایم کیو ایم کو منانے کے مشن پر آنے والے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویزخٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ حکومتی ٹیم آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد آیا ہوں اور وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رات گئے ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے ہونے کی خبر کے بعد حکومتی ٹیم ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے اور ایم کیو ایم کو اپنے حتمی فیصلے سے پہلے حکومت کے حق میں قائل کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو سب سے بڑا جھٹکا۔۔ 2 وفاقی وزرا کا مستعفی ہونے کا اعلان
حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات بھی کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچادیا ہے، انشاءاللہ صبح دوبارہ ملاقات ہو گی، امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ منتخب کرنے کا معاملہ۔ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا