وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو سب سے بڑا جھٹکا۔۔ 2 وفاقی وزرا مستعفی ہوگئے