ایم کیو ایم ،متحدہ اپوزیشن معاہدہ۔ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کا معاہدہ 27 نکات پر مشتمل ہے جس پر متحدہ اپوزیشن کی تمام قیادت نے دستخط کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاہدے میں پیپلزپارٹی کے سعید غنی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف نے اہم کردار ادا کیا۔ معاہدے میں اتفاق ہوا ہےکہ سندھ میں سرکاری ملازمتوں میں شہری اور دیہی کوٹے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت فوری صوبائی فنانس کمیشن کا اعلان کرے گی۔
معاہدے کے مطابق سندھ شہری کے غلط جاری کیے گئے ڈومیسائل منسوخ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام فائنل کرلیا
مقامی سطح پر پولیس افسروں اوراہلکاروں کی تقرریاں اور تعیناتیاں کی جائیں گی جب کہ شہری علاقوں میں بلدیاتی اور انتظامی افسران کی تعیناتیوں میں ایم کیوایم سے مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو سب سے بڑا جھٹکا۔۔ 2 وفاقی وزرا مستعفی ہوگئے