دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات منسوخ ، وجہ کیا بنی ؟

Mar 30, 2022 | 15:51:PM

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر  سینئر صحافیوں سے ہونیوالی ملاقات منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں کو ڈیڑھ  گھنٹہ وزیراعظم ہاوس کے ویٹنگ روم میں بٹھانے کے بعد ان سے معذرت کر لی گئی ہے بلکہ وزیراعظم بھی ان سے نہیں ملیں گے اور نہ وہ خط شیئر کریں گے۔

حکومتی ذرائع  کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی میڈیا پرسنز سے ملاقات کی منسوخی  کے بارے میں اینکرز کو بتادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا پرسنز سے میٹنگ منسوخ کرنے کی وجہ خط پبلک کرنا سیکریٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہوسکتی ہے، خط پبلک کرنے سے پہلے قانونی رائے لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیم خان گروپ نے پرویزالہیٰ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کو سب سے بڑا جھٹکا۔۔ 2 وفاقی وزرا مستعفی ہوگئے

مزیدخبریں