وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2022
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان 100 فیصد کامیاب ہوں گے،حکومت کہیں نہیں جا رہی پہلے سے مضبوط ہونے جا رہی ہے،اب وزیراعظم کے خطاب کی ضرورت نہیں ، وزیراعظم نے خطاب موخر کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔
PM Imran Khan is winning 100% insha'ALLAH.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2022
واضح رہے قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جبکہ دھمکی آمیز خط دکھانے کیلئے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاو¿ں گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان استعفیٰ دینگے یا نہیں۔ شیخ رشید نے بتا دیا