ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں ،مزید4 ارکان اسمبلی کا اپوزیشن سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ،مزید 4 ارکان قومی اسمبلی حکومتی صفوں سے اڑان بھرنے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد حکومت کو پے در پے جھٹکوںکا سامنا ہے،ناراض ارکان قومی اسمبلی کے بعد اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اب مزید 4 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے رابطے کر لئے ہیں، حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تاحال حکومتی ارکان کو کوئی جواب نہیں دیا۔
سندھ ہاﺅس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید3 ارکان قومی اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا