سندھ ہاﺅس میں اپوزیشن کا اجلاس، پی ٹی آئی کے کون کون سے ارکان شامل ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ ہاﺅس میں ہونے والے اپوزیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے علاوہ کون کون شامل ہے، تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی دوبارہ سندھ ہاؤس منتقل ہو گئے، منحرف ارکان اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کی، پی ٹی آئی رمیش کمار بھی اپوزیشن اجلاس میں شریک ہیں ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے منحرف ارکان کے اعزاز میں سندھ ہاﺅس میں عصرانہ دیاگیا،عصرانہ میں متحدہ اپوزیشن کے قائدین اور ممبران شریک ہیں،حکومتی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اپوزیشن کے عصرانے میں شریک ہیں، ان کے علاوہ ایم کیو ایم، باپ پارٹی، جے ڈبلیو پی اور دو آزاد ارکان بھی عصرانہ میں شریک ہیں ،اپوزیشن نے منحرف ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان سندھ ہاﺅس میں موجود ہیں ۔
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس pic.twitter.com/P4xdvLJhTj
— PPP (@MediaCellPPP) March 30, 2022
یہ بھی پڑھیں: ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں ،مزید4 ارکان اسمبلی کا اپوزیشن سے رابطہ