آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ,سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیانیہ کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم کا یکسو نقطہ نظر اور متحد ردعمل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانےنےمبینہ دھمکی آمیز خط سےلاعلمی کا اظہار کردیا