ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان چارٹرآف رائٹس معاہدہ ۔متحدہ اپوزیشن نے دستخط کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ کیاگیا معاہدے کوچارٹرآف رائٹس کانام دیاگیاہے۔
معاہدے پرایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اورپیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو نے دستخط کئے جبکہ شہبازشریف،مولانافضل الرحمان،اخترمینگل اورخالد مگسی نے بطورضامن دستخط کئے۔ معاہدے کی پہلے شق کے مطابق لوکل گورنمٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل ہوگا۔ سرکاری ملازمتوں پر طے شدہ کوٹہ شہری اوردیہی سندھ کے مطابق عمل کیاجائےگا۔ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پرمشترکہ تمام فورم جدوجہد کی جائے گی۔ جعلی ڈومیسائل پر تحقیقات کے بعد اسے منسوخ کردیاجائےگا ۔ملازمتوں کے کوٹہ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جواسے مانیٹرکرےگی۔ گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پرسختی سے مقامی حکومتوں کے حوالے سے عمل کیاجائے گا ۔امن وامان کی بہتری اوراسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے مقامی پولیسنگ کانظام متعارف کرایاجائے گا ۔شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کے لئے مشترکہ کمیٹی کام کرے گی اورخصوصی پیکیج کااعلان ہوگا ۔کراچی کے ماسٹرپلان کے لئے فوری طورپر نوٹی فکیشن جاری کر کے کام کیاجائے گا۔پیپلز پارٹی اور میم کیو ایم دونوں جماعتوں نے کراچی ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پراتفاق کیا ۔سیف سٹی منصوبے کو فوری مکمل کیاجائےگا ۔دونوں جماعتیں کاٹیج انڈسٹریل زون بنانے پربھی متفق ہوگئیں اور انڈسٹریل ایریاز کی حالت بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔دونوں جماعتیں صحت اورتعلیم کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پرسرمایہ کاری کرنےپو متفق۔ معاہدے کے تحت حیدرآباد یونی ورسٹی بنانے پربھی اتفاق کیاگیا متروکہ اراضی اور زمینوں کے معاملات کے حل کیلئے کمیشن بنانے پرمتحدہ او رپی پی پی متفق تمام سیاسی ایڈمنسٹریٹو اورمعاشی فیصلوں پر قانون کے مطابق عمل کیاجائےگا۔
لائیو: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی متحدہ اپوزیشن کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس
— PPP (@MediaCellPPP) March 30, 2022
https://t.co/nxlv59g6Cr
یہ بھی پڑھیں۔ ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان ۔۔عمران اب استعفا دیدیں۔متحدہ اپوزیشن