(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب چودھری سرور کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ آج منظور کئے جانے کا امکان ہے، گورنر استعفیٰ منظور کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کریں گے۔ گورنر سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اقدامات کرے گا، استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز پہلے سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ق کے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کے کزن بھی اپوزیشن میں شامل ہو گئے