رمضان المبارک ۔۔ امریکی ریاست میں اذان دینے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیاپولس کی مقامی مساجد میں رمضان کے دوران اذان دی جاسکے گی۔ اذان دینے کے حوالے سے اجازت کا بل سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے پیش کیا جسے کونسل نے منظور کرتے ہوئے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی۔بل کی منظور ی کے مطابق شہر میں دن بھر میں تین اذانیں دی جاسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم صاحب ۔خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔شیخ رشید