آپ کے بریف کیس میں کیا ہے؟ مسافروں نے حکومت سے علیحدگی پر ایم کیو ایم رہنما کو گھیر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کو گھیر لیا،مسافروں نے ڈومیسٹک ڈیپارچر میں ایم کیو ایم رہنما پر سخت جملے کسے۔
یاد رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ، ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم رہنماﺅں نے آج پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کااعلان کیا اور سندھ ہاﺅس میں اپوزیشن کے عصرانہ میں شرکت کی۔
ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جارہے تھے کہ مسافروں نے انہیں گھیر لیا اور ایم کیو ایم رہنما پر سخت جملے کسے، مسافر وں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے ساتھ کورنگی احتجاج میںشامل رہے ،آپ نے اپنا ضمیر فروخت کردیا ،کنور نوید جمیل نے جواب دیا کہ آپ اپنے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو،مسافر نے کہاکہ آپ پاکستانی ایجنڈے پر کام کریں، آپ نے غداری کی ۔
ایک مسافر نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بریف کیس میں کیا ہے، جس پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل رکے بغیر آگے چلتے گئے ۔
عوامی رد عمل —اسلام آباد ائرپورٹ پر متحدہ کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل کو سخت عوامی رد عمل کا سامنا۔۔۔
— Addy (@adnanminhas91) March 30, 2022
pic.twitter.com/wBKHHxUvun
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان