حکومت کی تبدیلی ۔۔اپوزیشن کی عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کی پیشکش

Mar 30, 2022 | 22:41:PM
 حکومت۔ تبدیل ۔اپوزیشن۔ عمران خان ۔چیئرمین۔ پی اے سی۔ پیشکش
کیپشن:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد عمران خان چیئرمین پی اے سی بننا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کا مشورہ نہیں دے رہا بلکہ یہ ان کا حق ہے، ہمیشہ سے یہی پریکٹس رہی ہے ، پر ان کی عادت نہیں کام کرنےکی، عمران خان کام کرتے تو آج اس حد تک نہ پہنچتے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی ٹریننگ اللہ ہی کرے گا، تین سال تو ان کی ٹریننگ ہوئی نہیں، ہماری کوشش ہے انتخابات جلد از جلد ہوں، فیصلہ متحدہ اپوزیشن کرے گی، بڑے میاں کی اجازت سے پرویز الٰہی کو وزرات اعلیٰ کی آفر کی تھی۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کےلئے اللہ خیر کرے ، وہ یک طرفہ چلتے آئے ہیں، چیئرمین نیب نے حکومت کے اسکینڈلز کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں، انتخابی اصلاحات اور نیب میں بہتری لانا ہماری ترجیحات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم صاحب ۔خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔شیخ رشید