(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف سے ارکان اسمبلی کی اڑان جاری ہے، ایک اور منحرف رکن قومی اسمبلی اپوزیشن کے عشایئے میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور منحرف ایم این اے سامنے آگئے ،مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی بھی منحرف ارکان میں شامل ہو گئے،مخدوم سمیع الحسن گیلانی نے بھی اپوزیشن کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی این اے 173 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں، مخدوم سمیع الحسن گیلانی نے تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل بھی پیش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان