(24 نیوز ) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کےبعد خیبر پختونخوا کے عام انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیاگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے ، جبکہ انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبےمیں عام انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن کو تجویز کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔