سستی ترین بجلی پیدا کرنے والے نیو کلیئر پاور پلانٹس چالو نہ ہونے پر وزیر اعظم برہم ، بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )2 نیو کلیئر پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل شروع نہ ہونے پر وزیرا عظم شہباز شریف برہم ہو گئے، سیکرٹری پاور ڈویژن کو جلد منصوبے آپریشنل بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2فروری کو ’’کے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس ‘‘کاافتتاح کیا مگر ٹرانسمیشن لائن تاحال مکمل نہیں ہوئی، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کا کے ٹو اور کے تھری نیوکلئیرپاورپلانٹس کیساتھ دوہرا معیار دیکھنے میں آیا ہے، 1100میگاواٹ بجلی پید اکرنے والا ’کے ٹو نیوکلئیرپاورپلانٹس ‘آپریشنل ہوچکا مگر دونوں کمپنیوں نے تاحال سہ فریقی معاہدہ نہیں کیا ، کے ٹو اور کے تھری سے بجلی کی پیداوارپر فیول لاگت صرف 1روپے 6پیسے ہے، جبکہ سی پی پی اے کی 23روپے فیول لاگت والے پلانٹس سے بجلی خریداری اولین ترجیح بن چکی ہے ۔
سستی ترین نیوکلئیربجلی کیلئے 500کے وی پورٹ قاسم تا مٹیاری ٹرانسمیشن لائن تاخیرکا شکار ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو متعلقہ حکام کیساتھ ملاقات کرکے رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس 1400ارب روپے کی لاگت سے چین کے تعاون سےمکمل کئے گئے ہیں۔