لکی مروت میں تھانا صدر کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانا صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانا صدر پر دہشت گرد حملے کی اطلاع پر موقع پر روانہ ہوئے تھے کہ پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
لکی مروت : تھانہ صدر پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی معہ پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب IED بلاسٹ ہوا جس سے ڈی ایس پی اقبال مومند اور کانسٹیبلان وقار, علی مرجان اور کرامت اللہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے. pic.twitter.com/hAFXyscQm8
— KP Police (@KP_Police1) March 29, 2023
ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز، اصغر، امانت اللہ، عارف، سردار علی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں نے تھانا صدر پر حملہ کیا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔