علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو متعدد ڈگری پروگرام بند کرنے کا حکم

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اوپن یونیورسٹی کو متعدد ڈگری پروگرام بند کرنے کا حکم جاری

Mar 30, 2023 | 12:23:PM

(عمران یونس) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو متعدد ڈگری پروگرام بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو متعدد ڈگری پروگرام بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پالیسی کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرام بند کر دیئے ہیں۔ 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے متعلقہ پروگرامز میں پہلے سے زیر تعلیم طلباء کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے ڈیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخلوں کا آغاز
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈیڈ لائنز کے مطابق ایم اے،ایم ایس سی اور ایم ایڈ کے طلبا 2026 تک پروگرام مکمل کر لیں،ایم اے ڈیڑھ سالہ پروگرام کو 2023  کے آخر تک مکمل کیا جائے، ایم ایس سی، پی جی ڈی، ڈپلومہ ان ایجوکیشن کو بھی 2023 کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے یہ بھی اعلان کر دیا گیا ہے کہ پروگرام مکمل نہ کرنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری طلباپر ہوگی۔

مزیدخبریں