عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بڑھتی مہنگائی میں عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام نے کہا ہے کہ فروری میں پانی اور درآمدی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے پن بجلی پیداوار کم رہی۔
نیپرا اتھارٹی نے تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے لا اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کے ایشوز کی وجہ سے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
چئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا این ٹی ڈی سی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں نیلم جہلم پاور پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکڑک کیلیے بھی بجلی 1 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔