کیا ٹوئٹر کے پاس وی آئی پی صارفین کی کوئی لسٹ ہے؟

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک اکثر سب کے ساتھ برابری کے سلوک کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں

Mar 30, 2023 | 13:01:PM
کیا ٹوئٹر کے پاس وی آئی پی صارفین کی کوئی لسٹ ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک اکثر سب کے ساتھ برابری کے سلوک کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں لیکن ان کے ایسے بیانات کے برعکس ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر تقریباً 35 وی آئی پی صارفین کی لسٹ موجود ہے جو اس پلیٹ فارم پر نمایاں نظر آتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سیاست، کھیل، ہالی ووڈ اور کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس ان میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب وی آئی پی صارفین کی جانب سے ٹویٹس کم ہو جاتی ہیں، تو سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے انجینئرز کوڈ کو درست کرتے ہیں تاکہ وہ ہمیشہ نمایاں دکھائی دیں۔

ایلون مسک ٹویٹر بلیو سبسکرائبرز کو تصدیقی چیک مارک تک رسائی دینے کیلئے تیار ہیں تاہم اس مبینہ فہرست کی خبر سے پتہ چلتا ہے کہ الیون مسک فیورٹ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون پر چیٹ جی پی ٹی کو سری سے کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق YouTuber Mr Beast، Twitter صارف @dril اور Menswear کے مصنف Derek Guy بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ان وی آئی پیز کے ناموں پر غور کرتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انہیں یہ درجہ اس وجہ سے دیا گیا ہے کہ صارفین ان کے ساتھ کتنا مشغول ہیں- چاہے وہ ان سے محبت کرتے ہیں یا ان سے نفرت کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں کا قیاس ہے کہ یہ فہرست الیون مسک کا ریونیو بڑھانے کا منصوبہ ہے، جیسا کہ بہت سے لوگوں نے کہا۔

الیون مسک نے اس ہفتے یہ بھی کہا تھا کہ 15 اپریل سے وہ صارفین جو ٹویٹر بلیو کے لیے ادائیگی نہیں کرتے جس کی قیمت 8 ڈالر ماہانہ ہے، اب پولز میں ووٹ نہیں دے سکیں گے۔