(ویب ڈیسک) عالمی مشروب ساز کمپنی پیپسی نے حال ہی میں ایک نیا لوگو متعارف کرایا ہے جس میں سرخ اور نیلے رنگ کے ساتھ ایک بولڈ فونٹ میں پیپسی لکھا ہوا ہے۔
اس سال اس نئے لوگو کو شمالی امریکا میں جبکہ اگلے سال پوری دنیا میں متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس سے قبل پیپسی کا لوگو 2008ء میں آخری مرتبہ پیش کیا گیا تھا جوکہ اس سال 2022ء تک استعمال کیا گیا، جس میں ایک نیلے رنگ کا پس منظر، ایک سرخ، نیلا اور سفید گلوب تھا اور اس کے آگے چھوٹے حروف میں لفظ ’Pepsi‘ لکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: روس سے پہلا آزمائشی خام تیل کارگو اپریل میں لانے کی منصوبہ بندی، ذرائع
اس نئے لوگو میں سرخ، نیلے اور سفید گلوب کے بیچ میں Pepsi بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔