(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا انڈسٹری میں کوئی بھی دوست نہیں ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوست بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے کیونکہ وہ کافی انٹروورٹ اور شرمیلی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری یا بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مشہور شخصیات کے ساتھ بے پناہ کام کرنے کے باوجود کبھی کسی کے ساتھ دوستی نہیں کی۔
مزید پڑھیں: فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرہ کے سامنے اور ساتھ میں سکون محسوس کرتی ہوں اپنے خیالات بتانے میں ایک آرٹسٹ کے طور پر ۔لیکن کیمرے کے بغیر اگر ذاتی طور پر کوئی مجھے جاننا چاہے تو ایسا ممکن نہیں۔