خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل

Mar 30, 2023 | 14:09:PM

(احتشام کیانی)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے پر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی ،عمران خان کے وکلاء علی بخاری اور فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران کے گزشتہ روز ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظر انداز کیا،وکیل فیصل چودھری نےاسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سےعمران خان کےسیکورٹی خدشات پرتحریرفیصلےکوپڑھا۔

ضرور پڑھیں :سینیٹ نےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023 منظور کرلیا

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نےناقابلِ ضمانت کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے فیصلہ عدالت میں پیش کیا گیا،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کاعمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے،وکیل علی بخاری  نے کہا کہ سیشن عدالت کا قابل ضمانت وارنٹ کا فیصلہ بالکل نظر انداز کر دیا گیا،ناقابلِ ضمانت وارنٹ تو جاری کرہی نہیں سکتے، پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوتے،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سےپہلےقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنابنتےتھے۔

وکیل علی بخاری نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری وارنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل کردیے گئے،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان پرسیکیورٹی خدشات اتنےہیں کہ انتظامیہ نے عدالت تبدیل کروا دی، وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو معطل کیاجائے،جو جوڈیشل کمپلیکس میں چںد دن قبل ہوا وہ کہیں دہرایا نہ جائے۔عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں