چئیرمین نیب کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر، نوٹیفکیشن جاری

Mar 30, 2023 | 14:22:PM

 (24 نیوز) چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئی ہیں، اور حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کے قواٸد و ضوابط چیٸرمین نیب پر لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اس وقت چیئرمین نیب کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں