(24 نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان سمیت دیگر کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان سمیت دیگر کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا ۔
ضرور پڑھیں :خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل
وکیل راجہ شکیل زمان نے کہا کہ ظل شاہ قتل کیس میں دو ایف آئی آرز درج ہوئیں، دونوں ایف آئی آرز میں مختلف کہانی بیان کی گئی ہے،ظل شاہ کو قتل کرنے اور حقائق چھپانے کا الزام غلط ہے ،ظل شاہ کو سڑک سے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا،راجہ شکیل زمان کی گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ قتل نہیں ہوا ۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔