ذائقے دار قیمے کے پکوڑے کی ترکیب  

Mar 30, 2023 | 15:05:PM
آلو اور چکن کے پکوڑے کھاتے کھاتے تھک گئے ہیں تو ذائقہ بدلیں، بنائیں کیمے کے پکوڑے وہ بھی باآسانی سے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) آلو اور چکن کے پکوڑے کھاتے کھاتے تھک گئے ہیں تو ذائقہ بدلیں، بنائیں قیمے کے پکوڑے وہ بھی آسانی سے۔

قیمے کے کباب اور تکے تو بہت کھاتے ہوں گے، قیمے کے ذرا پکوڑے بھی آزما کر دیکھیں۔ یہ اتنے کرسپی بنتے ہیں جیسے کہ آپ ڈرم اسٹک کھا رہے ہوں۔

اجزاء:

قیمہ ------ ایک پاؤ

اجوائن ---- ایک چٹکی

زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ

ثابت دھنیا ----- ایک چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ----- ایک چوتھائی گڈی

پودینہ ------ ایک چوتھائی گڈی

لیموں ----- ایک عدد

نمک ----- ایک چائے کا چمچ

لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ

پیاز ----- ایک عدد

ترکیب

بیسن کو گرم پانی ملا کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- اب قیمہ اور تمام اجزاﺀ بیسن میں شامل کر کے دس منٹ کے لیے رکھ دیں- پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر پکوڑے تلیں اور تیار کر لیں۔ 

ڈیپ فرائی کرنے کے بعد آپ اس کا اضافی آئل جذب کرلیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔