کیا دانتوں میں پھنسی غذا کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بیشتر اوقات دانتوں کے درمیان غذا کے ٹکڑے پھنس جاتے ہیں۔ اگر ان کو زنان کی مدد سے نکال کر نگل لیا جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
دانتوں کے درمیان پھنسے غذا کے ٹکڑے کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ اس سوال کے جواب میں علامہ برہان الدین مرغنیانی اپنی تصنیف،ہدایہ، میں بیان کرتے ہیں کہ دانتوں کے درمیان پھنسا گوشت یا روٹی کا ٹکڑا نگلنے اور روزہ کا فاسد ہونا غذا کی مقدار سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں: کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگوایا جا سکتا ہے؟
اگر روٹی یا گوشت کا ٹکڑا قلیل مقدار میں ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر زیادہ مقدار میں ہے تو روزہ فاسد ہو جائے گا (ہدایہ 651/3)۔
غذا کا ٹکڑا چنے سے چھوٹا ہو قلیل ہے اور اگر چنے کے برابر بھی ہو تو وہ بڑا ہی کہلائے گا (ہدایہ 652/3)۔