(24 نیوز )معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کے باسیوں پر آئے روز مہنگائی کابوجھ بڑھتا جا رہاہے ، کبھی پٹرول ، کبھی بجلی تو کبھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور اب سونا بھی مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1971 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونا2 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہےجبکہ 10 گرام سونا 85 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 2270 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
سونا مزید مہنگا، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی
سونا مزید مہنگا
Mar 30, 2023 | 17:40:PM