سیزن خریف میں پاکستان کو کتنے فیصد پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا؟تہلکہ خیز اعدادوشمار سامنے آ گئے

Mar 30, 2023 | 17:55:PM

(24 نیوز )پاکستان کو آئندہ سیزن خریف میں 20 سے 35 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق خریف سیزن کیلئے پانی کی دستیابی اور قلت کے حوالے سے ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کسی بھی قسم کے حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے ، ارسا ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے بعد ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا۔

 ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا پانچویں منصوبے کے پیرا میٹرز میں تبدیلی کے تناظر میں فیصلے کئے جائیں گے ،خریف کیلئے پانی دستیابی کی از سر نو منصوبہ بندی کی جائے گی ، خریف سیزن کیلئے پانی نقصانات,دستیابی کے تخمینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی نقصانات کے تخمینے پر اختلاف ہیں ، یکم اپریل سے شروع ہونے والے خریف سیزن میں پانی کی20 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے ، پانی کی قلت کے اعدادو شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ۔ 

مزیدخبریں