(24 نیوز)سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،سندھ سرکار نے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل کی تنخواہ الاﺅنسز عید سے قبل ادا کئے جائیں گے ،17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ،ملازمین کو الاﺅنسز بھی 17 اپریل کو ادا کئے جائیں گے ۔
سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی ،سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی،محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس،3 ایئرپورٹس کی آﺅٹ سورسنگ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری