وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولپورکو ملک کے دیگر شہروں سےملانے کیلئے موٹروے بنانے کا فیصلہ

Mar 30, 2023 | 19:29:PM

(24نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بہاولپور کے باسیوں کو  بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے  بہاولپور کا دورہ کیا  اور بہاولپور کو لاہور اور ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کرنے کیلئے موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر موٹر وے فیزیبیلیٹی بنا کر وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے ، کمشنر بہاولپور کی وزیر اعلیٰ کو سی پیک سے منسلک کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، سید محسن رضا نقوی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو سمری جلد ارسال کرنے کا حکم بھی  دے دیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موٹر وے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک تعمیر کیا جائیگا، موٹروے بننے سے بہاولپور میں صنعتی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہو گا، موٹروے کی تعمیر سے بہاولپور سے ملک کے دیگر شہروں کا دورانیہ 2 گھنٹے کم ہو جائیگا۔ 

مزیدخبریں