پنجاب حکومت نے تنخوا ہ میں 7 ہزار کا اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

Mar 30, 2023 | 19:44:PM
پنجاب حکومت نے تنخوا ہ میں 7 ہزار کا اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب حکومت نے صوبےبھر میں کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ، جس کے بعد مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

قبل ازیں سیکرٹری لیبر کے زیرصدارت کم از کم اجرت بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دی جائیگی، کم از کم ماہانہ اجر ت کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مہنگائی سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلے مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں، سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض نے کیس منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ۔