(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علمااسلام مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی پارلیمنٹ سے منظوری پر مبارکباد پیش کی۔
مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھٰیں: پنجاب حکومت نے تنخوا ہ میں 7 ہزار کا اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری