کیا انڈواسکوپی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امراض کی تشخیص کیلئے آجکل انڈواسکوپی کا طریقہ بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ اس میں پیچھے کے راستے سے نلکی داخل کی جاتی ہے اور اس کے ذریعے پیٹ کے اندر اور فضلے کے راستے معائنہ کیا جاتا ہے۔مگر کیا انڈواسکوپی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
نہیں ، انڈواسکوپی سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔اس میں محض ایک پتلا سا پائپ لگا ہوتا ہے جس میں ایک چھوٹا سا کیمرا اور بلب لگاتا ہوتا ہے۔ اس پائپ کے ذریعے پورے پیٹ کا پورا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوا وغیرہ اندر داخل نہیں کی جاتی۔مذکورہ طریقے سے معائنہ کرنے سے روزہ میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ روزہ ہو جائے گا۔