گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی کیلئے صوبے سے باہر تعیناتی نہیں ہو سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mar 30, 2023 | 20:57:PM
گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی کیلئے صوبے سے باہر تعیناتی نہیں ہو سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان پولیس کی صوبے کے باہر تعیناتی  پر پابندی کا وفاقی حکومت کا مؤقف درست تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر مامور صوبائی پولیس اہلکاروں کے دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور دوگل نے وی آئی پی سیکیورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وی آئی پی سیکیورٹی سے متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے منظور کیے تھے،پی ٹی آئی حکومت نے 10 ستمبر 2021 کو رولز منظور کیے تھے، رولز  متن کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ 

عدالت نے  وفاقی حکومت کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس وی آئی پی سیکیورٹی کیلئے اپنی حدود کے باہر تعینات نہیں ہوسکتی، واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا تھا۔