(24 نیوز) پاکستانی لڑکی رافعہ اسلم کا کہنا ہے کہ میں نے بلوچستان کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کے پورے پاکستان کا سفر موٹر سائیکل پرکیا ہے۔
چینل 24 کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن’ نور رمضان‘ میں میزبان ساحر لودھی نے موٹر سائیکل سوار پاکستانی لڑکی رافعہ اسلم سے انکے موٹر سائیکل چلانے کے بارے میں پوچھا تو رافعہ کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 5 سال سے موٹر سائیکل چلا رہی ہوں مگر پاکستان کا سفر شروع کئے ہوئے ڈیڑھ سال ہوا ہے۔
پنجاب سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اسکے بعدخیبرپختون خواہ اور اب ڈیڑھ سال میں پاکستان کا ہر علاقہ دیکھ لیا ہے۔ پاکستان بہت زیادہ خوبصورت ہے۔