ستیش شاہ نے فلم "میں ہو ں ناں" میں تھوک پھینکنے کے پیچھے چھپی کہانی بتا دی

Mar 30, 2023 | 21:31:PM

 (ویب ڈیسک)بھارتی سینئر اداکار ستیش شاہ نےبلاک بسٹر فلم "میں ہوں ناں" میں تھوک پھینکنے کے  کردار کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سنائی دی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی  2004 میں ریلیز ہونے والی  سپر ہٹ فلم "میں ہوں نا" نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے،اس فلم میں کئی ایسے مزاحیہ کردار دیکھائیں گئے جو مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں ایسا ہی ایک کردار پروفیسر رسائی یعنی ستیش شاہ کا تھا جو بات کرتے ہوئے منہ سے تھوک سامنے والے پر پھنک دیتے تھے، جس سے  نا صرف پروفیسر بلکہ طالبعلم بھی پریشان ہو جاتے تھے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستین شاہ نے بتایا کہ "یہ کردار بالکل آسان نہیں تھا اور ایسے بات کرنا کہ منہ سے تھوک آئے، یہ میرے لیے بڑی عجیب بات تھی، میں بہت سارا پانی منہ میں رکھتا تھا اور کچھ الفاظ کا تلفظ ایسے ادا کرتا تھا کہ منہ سے پانی سپرے کی طرح باہر نکلے".ستیش شاہ نے بتایا کہ"میں نے اس اداکاری کے لیے بہت محنت کی لیکن جب بھی شاہ رخ میرے سامنے ہوتے وہ بہت ہنسا کرتے تھے جس کی وجہ سے ہمیں ری ٹیک لینا پڑتا، ایک مرتبہ شاہ رخ کے ہنسنے کی وجہ سے ہم نے 8 ری ٹیکس لیے جس پر میں بہت ناراض ہوگیا"۔

اداکار نے کہا کہ "میں نے اس کے بعد کہا کہ اب دوبارہ ری ٹیک ہوا تو میں نہیں کروں گا، اس وقت سب اداکار ہنس ہنس کر اپنی کرسیوں سے گِر پڑے تھے"۔اداکار ستیش شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈائریکٹر فرح خان اور شاہ رخ نے 2 آپشنز دیے تھے کہ آیا پرنسپل (بومن ایرانی نے بعدازاں یہ کردار نبھایا) کا کردار نبھائیں یا پروفیسر کا,جب میں نے یہ تھوکنے والی بات سنی تو کہا یہ کیا غلیظ کردار ہے جس پر شاہ رخ نے مجھ پر زور دیا کہ میں یہی کردار کروں کیونکہ پرنسپل کا کردار تو کوئی بھی دوسرا اداکار کرسکتا ہے"۔ستیش شاہ نے بتایا کہ " انہوں نے اس کردار کی بہت پریکٹس کی،یہاں تک کہ ایک مرتبہ دوسری فلم میں گووندا کے منہ پر بھی تھوک چلا گیا جس کے بعد میں نے معافی مانگی اور بتایا کہ اس کردار کی پریکٹس کررہا ہوں"۔

مزیدخبریں