ترکیہ ،بجلی ،گیس قیمتیں کم کرنے اور اجرت بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے جبکہ اجرت میں اضافہ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی کی جائے گی جبکہ صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں20 فیصد تک کمی کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت کم از کم اجرت میں اضافہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور جلد اس کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا
واضح رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جنوری میں بھی حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں55 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ صدر نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو رواں سال دوبارہ اجرت میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ سال بھی ترکیہ حکومت نے کم از کم اجرت میں3 گنا اضافہ اور پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر بیربل قاتلانہ حملے میں جاں بحق