(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی رمضان ٹرانسمیشن شو کے دوران گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف میزبان شائستہ لودھی نجی ٹی وی کے رمضان گیم شو میں ایک ٹیم کی قیادت کر رہی تھی جس دوران وہ ٹیم کی مدد کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھنے پر گر گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی شو میں ٹیم کی مدد کررہی ہیں اور باسکٹ سے بالز اٹھا کر انہیں دے رہی تھیں، جس دوران شو کے حریف اور ٹیم کی قیا دت کرنے والے عدنان صدیقی بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی سے ٹکرا گئے اور اداکارہ اپنا توازن کھو بیٹھیں۔اداکارہ کے گرتے ہی عدنان صدیقی سمیت سب نے اداکارہ کی اٹھانے میں مدد کی۔ ویڈیو جیسے ہی سوشل میدیا پر وائرل ہوئی سوشل میڈیا صارفین شائستہ کے گرنے کی وجہ عدنان صدیقی کو ٹھہرانے لگے ، اورانہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میزبان شائستہ لودھی نے اس ویڈیو کلپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاسٹوری پر پوسٹ شیئر کی، جس پر انہوں نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیا ،صارف کا لکھنا تھا کہ "عدنان ، یہ کیا کیا اب آپکو جرمانا پڑتا ہے کیوں شائستہ جی"، جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ "ہونی تو چاہیے سزا، لیکن اس بار معاف کر دیتے ہیں".