امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیر اعظم کو خط

Mar 30, 2024 | 08:56:AM

(24نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے جس میں نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے،وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے، خط کے متن میں امریکی صدر نے کہا اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔
امریکی صدر نے خط میں کہا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ یافتہ پہلے سیاہ فام اداکار لوئس گوسیٹ چل بسے
خط میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

مزیدخبریں